urdu cover aaj bhi khare hain talab
urdu cover aaj bhi khare hain talab

آج آج بھی کھرے ہیں تالاب आज भी खरे हैं तालाब उर्दू

Published on
2 min read

آج بھی کھرے ہیں تالاب

ہندوستان میں پانی کی حفاظت کے یہ روایتی طریقے،آج بھی ہزاروں گاؤں اور قصبوں کے لئے لایف لاین کے مساوی ہیں.انوپم جی کا یہ کام ، ملک بھر میں سیاہ سایہ کی طرح پھیل رہی پانی کی شدید قلت سے نمٹنے اور مسائل کو اچھی طرح سمجھنے میں ایک 'گائیڈ' کا کام کرتا ہے.انوپم جی نے ماحولیات اورواٹر منیجمینٹ کے میدان میں برسوں تک کام کیا ہے، فی الحال وہ گاندھی امن فاؤنڈیشن ، نئی دہلی کے ساتھ کام کر رہے ہیں. ان کی کتابیں ، خاص طور پر 'آج بھی کھرے ہیں تالاب' اور 'راجستھان کی نقرئی بوندیں' ، پانی کے موضوع پر شائع کتابوں میں میل کے پتھر کی مانند ہیں ، آج بھی ان کتابوں کے مندرجات سماجی کارکُنوں، واٹر هاروےسٹنگ میں دلچسپی رکھنے والے اور پانی کے تکنیکی شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کے لیے نہ صرف حوصلہ افزاءی اورترغیب دیتے ہیں بلکہ ان کے کاموں میں معاون بھی ثابت ہوتے ہیں ۔

انوپم جی نے خود کی لکھی اس کتاب پر کسی قسم کا کاپی رایٹ بھی اپنےپاس نہیں رکھا ہے. اسی وجہ سے ان کی کتاب 'آج بھی کھرے ہیں تالاب' کے اب تک مختلف پبلیشروں اور نوجوانوں کے ذریعہ بریل رسم الخط سمیت 19 زبانوں میں تراجم کیے جا چکے ہیں. سماجی کتابوں میں مہاتما گاندھی کی کتاب سچائی کے ساتھ میرے تجربات کے بعد صرف یہی ایک کتاب بریل رسم الخط میں دستیاب ہے. سال 2009 تک اس کتاب 'آج بھی کھرے ہیں تالاب' کی ایک لاکھ کاپیاں شائع ہو چکی ہیں۔

یہاں پر 'آج بھی کھرے ہیں تالاب' کے پی ڈی ایف کی ہائی ریزولوشن اور لو ریزولوشن کاپیاں منسلک ہیں. آپ پڑھنے کے لئے انہیں ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ .

संबंधित कहानियां

No stories found.
India Water Portal - Hindi
hindi.indiawaterportal.org